Keep working untill your last breath!

گرجو منزل کی آرزو ہے تو حوصلے بھی بلند رکھنا
کہ زندگی ہے اک تماشہ یہاں مشکلوں کی سوغات بھی ہے
سنبھل سنبھل کے قدم رکھنا رکاوٹوں کو نہ شمارکرنا
کہ اس راہ حیات میں رکاوٹوں کا ساتھ بھی ہے
جو ڈگمگائیں قدم تمھارے تو بس اتنا یقین رکھنا
کہ رہزنوں کے اس شہر میں سدا کا رہبر خدا کی ذات بھی ہے
جو جیت جاؤ تو برتری پر اپنی نہ غرور کرنا
انا کو اپنی سلا کے رکھنا انا پرستی باعث مات بھی ہے
کوئی تم کو جو کچھ بھی بولے تو غم نہ کرنا بس بھول جانا
جو یادرکھنا تو فقط اتنا کہ ایک روز حساب بھی ہے
رک نہ جانا لگے ہی رہنا تم کو ششوں میں
دم نزع تک لگے ہی رہنا تقاضائے حیات بھی ہے

Miss Iqbal

Published by bint e iqbal

give your best and you will get the bestest 😇

Leave a comment

Design a site like this with WordPress.com
Get started